وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان اور زلفی بخاری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اجلاس ہوا تھا ، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں عامر کیانی، شیخ راشد شفیق کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے گئے ہیں اسکے علاوہ علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔