عمران خان سے دونوں بیٹوں کی ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےدونوں بیٹے قاسم اور سلمان لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی اور اسکواڈ کی سیکورٹی میں قاسم اور سلمان کو زمان پارک لاہور پہنچایا گیا۔قاسم اور سلمان نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں صاحبزادے اپنے والد کے گلے لگ کر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
دونوں بیٹوں نے والد کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔ عمران خان بڑے حوصلے اور مسکراہٹ کے ساتھ بیٹوں سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے حملے میں بچایا۔