عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ 7 روزه چلہ میں بدل گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تعیناتی پسند نا پسند پر نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا، مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اُڑا رہے ہیں ، 30 نومبر کے بعد 13 پارٹیاں تیتر بیتر ہو جائیں گی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ احتساب حساب انتخاب ہوکررہےگا30نومبرکےبعد13پارٹیاں تیتربیترہوجائیں گی غریب کونہ پیناڈول مل رہی ہےنہ انسولین مفرورملزم لندن میں بیٹھےاہم فیصلوں کےنام پرقوم کامذاق اُڑارہےہیں راولپنڈی پہنچنےپرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان گونگا بہرہ نہیں رہا، غریب کو پیناڈول مل رہی ہے نہ انسولین، راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا، 15 دن اہم ہیں اس لئے 30 نومبر تک ٹی وی نہیں ٹویٹر پر چلا گیا ہوں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ FIR کٹ نہیں رہی، پوسٹمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی، وزراء دفتر نہیں جا رہے حکومت ٹھپ ہوگئی، پنڈی میں بچیوں کے 50 سکول کالج اور 5یونیور سٹیاں بنائی ہیں۔
احتساب حساب انتخاب ہوکررہےگا30نومبرکےبعد13پارٹیاں تیتربیترہوجائیں گی غریب کونہ پیناڈول مل رہی ہےنہ انسولین مفرورملزم لندن میں بیٹھےاہم فیصلوں کےنام پرقوم کامذاق اُڑارہےہیں راولپنڈی پہنچنےپرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا15دن اہم ہیں اس لیے30نومبرتک ٹی وی نہیں ٹویٹرپرچلاگیاہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 12, 2022






