قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں۔
سماجی رابے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔ نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہےہیں۔ نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ بےاختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بارفیصلہ لینےلندن جاتےہیں۔ گیلپ کےمطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سےنالاں ہے، سیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔ بے یقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں،IMF ہاتھ نہیں پکڑارہی۔ فاصلےاتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں30 نومبر تک آر یاپارہوجائےگا۔