پی ٹی ٓئی لانگ مارچ، عمران خان آج 7 بجے خطاب کریں گے

 تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج کھاریاں پہنچے گا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام 7 بجے بذریعہ ویڈیو لنک لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں آج کھاریاں پہنچے گا، کھاریاں میں لانگ مارچ کا کنٹینر پہنچا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے تک قافلے لالہ موسیٰ سے کھاریاں پہنچ جائیں گے، شاہ محمود قریشی ساڑھے 7 بجے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔
مسرت چیمہ کے مطابق عمران خان کا خطاب 7 سے 8 بجے کے درمیان ہوگا، عوام کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور شرکت جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ ہمارا لانگ مارچ اپنے تمام مقاصد حاصل کرے گا، جمہوری اقدار سے ناواقف پی ڈی ایم کے سیاسی بونے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔