عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران راولپنڈی کو آنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔ مسئلہ پنڈی کا ہے، پنڈی والے30 نومبر تک حل کرلیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے گریبان سےپکڑ لیاہے۔ حکمرانوں نےسعودی عرب اور چین کا نام بےجا استعمال کیا، روس سے تیل منگوانے کےلیے حوصلہ چاہیے۔ حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔ مسئلہ پنڈی کا ہے، پنڈی والے30 نومبر تک حل کرلیں گے۔ سیٹ بیلٹ باندھ لیں،احتساب انتخاب دونوں ہونگے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا اپنی ذات کے لیے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں ارشدشریف کےجسم پر12 زخم اور4 ناخن غائب یہ قومی المیہ ہے قوم پہلے ہی مہنگائی سےمررہی ہےجو ہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مررہی ہے معیشت ناک آوٹ اوردیوالیہ ہونے والی ہے مزید ایک کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔
6ماہ اسمبلی کاکورم پورانہیں ہوااپنی ذات کےلیےنیب ترامیم کیسےپاس کرا لیں ارشدشریف کےجسم پر12زخم اور4ناخن غائب یہ قومی المیہ ہےقوم پہلےہی مہنگائی سےمررہی ہےجوہزاروں کی نفری باہر سےمنگوائی وہ سردی سےمررہی ہےمعیشت ناک آوٹ اوردیوالیہ ہونےوالی ہےمزیدایک کروڑلوگ غربت کےشکنجےمیں آگئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 15, 2022






