پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید انٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز کے شریک چیئرمین منتخب ہو گئے۔
استنبول میں شریک چیئرمین آئی سی اے پی پی کے لیے مشاہد حسین کا نام تھائی لینڈ اور ایران نے پیش کیا۔
چین، کمبوڈیا، روس، لبنان، ترکیہ اور انڈونیشیا نے مشاہد حسین سید کی نامزدگی کی حمایت کی۔
اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین نے خود پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا۔
مشاہد حسین سید نے اپنے انتخاب کو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے سابق وزیرخارجہ کو ایک مرتبہ پھر آئی سی اے پی پی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔
استنبول میں ہونے والی کانفرنس میں 33 ممالک کی 70 سیاسی جماعتوں کے 200 نمائندے اور رہنما شریک ہوئے ہیں۔






