اکینیا میں قتل ہونے والے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمیٹیرینز نے بھی شہید ارشد شریف کیس، عمران خان قاتلانہ حملہ کیس اور سینیٹر اعظم سواتی کیس کی شفاف تفشیش کے حوالے سے سپریم کورٹ میں پٹیشنز جمع کروا رکھی ہیں pic.twitter.com/QlT3jddmlk
— PTI (@PTIofficial) December 3, 2022
اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئرکی گئی ہے جس میں عمران خان کو خط لکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا خط بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔






