پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب قوانین کی وجہ سے پاکستان کانقصان ہوا ہے، موجودہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب کا بہت عمل دخل ہے،
انہوں نے کہا ہے کہ متعدد بارعدالت میں پیش ہوچکا ہوں، نیب نے ہم پرکوئی کرپشن کاالزام نہیں لگایا، نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کارخوفزدہ ہیں،ہمارے خلاف متعدد جھوٹے کیسز بنائے گئے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کوڈیفالٹ سے بچایا ہے۔






