عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادے گی، حکومت کا پاوں معاشی بارودی سرنگوں پرہے، سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں حکومت الیکشن میں جتنی دیرکرےگی اپنے لیےسیاسی قبرکھودےگی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے، اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دے گا۔
فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادےگی حکومت کاپاوں معاشی بارودی سرنگوں پرہےسیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں حکومت الیکشن میں جتنی دیرکرےگی اپنے لیےسیاسی قبرکھودےگی نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہےاکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 5, 2022






