پی ڈی ایم کے ساتھ دینے کا فیصلہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے مشاورت سے کیا تھا: چوہدری سالک

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم پرویز الٰہی کونامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی وزیراعلیٰ نہ بناتے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دینا (ق) لیگ کا اندرونی فیصلہ تھا، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے پارلیمانی ممبران کی مشاورت کے بعد فیصلہ لیا تھا، فیصلے کے تحت پرویز الٰہی کو پی ڈی ایم نے وزیر اعلیٰ کے لیے منتخب کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پرویز الٰہی کونامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی وزیراعلیٰ نہ بناتے، چوہدری شجاعت نے پی ڈی ایم کو دی گئی زبان پوری کرنے کا کہا تھا۔