آرمی چیف آج سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوا آج سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید آج سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے آرمی چیف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، آرمی چیف کو کالام، کمراٹ اور ملحقہ علاقوں سے محصور شہریوں کے انخلا اور ریلیف آپریشن سے آگاہ کیاجائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کر چکے ہیں، ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، پاک فوج کے 51 فری میڈیکل کیمپس میں 33025 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں اور پاک فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھی جاری ہے۔