خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں شدید انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ

پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے شیدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے بعد صوبے کے تین اضلاع کے مختلف علاقوں میں شدید انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ہلال احمر خیبرپختونخوا نے لوئر کوہستان، اپر کوہستان اور کولائی پالس میں نقصانات کی ابتدائی جائزہ رپورٹ جاری کردی تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں گاوں کے گاوں اجڑ گئے، 630 گھر مکمل تباہ،250 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، اب تک تینوں اضلاع میں 23 افراد کے جانبحق، 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر زرعی زمین، مویشیوں کی ہلاکت، کئی علاقو کا زمین راستہ منقطع، پانی کی لائنز مکمل تباہ زمینی راستے منقطع ہونے پر خوارک اور پانی کی شدید قلعت کا سامنا ہے۔
انسانی بحران سے بچنے کے لیے ہلال احمر پختونخوا نے دیگر فلاحی اداروں اور عالمی تنظمیوں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔