شگر: نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اے کے آر ایس پی کی جانب سے تربیتی پروگرام کا آغاز

شگر میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اے کے آر ایس پی کی جانب سے تربیتی پروگرام کا آغاز دیا ہے۔
سرینا ہوٹل شگر میں خواتین اور نوجوانوں کو خود انحصاری اورروزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے دو ماہ کا کوکنگ اور ہوٹل منیجمنٹ کورس کا آغاز کردیا ہے۔ کورس میں ہوٹل منیجمنٹ اور کوکنگ کی تربیت دیا جائے۔ تاکہ نوجوانوں کو خود انحصاری کیا جاسکے ۔ کورس کی افتتاحی تقریب میں اقوام متحدہ کی پاکستان میں نمائندہ برائے خواتین شرمیلا رسول اور اے کے آر ایس پی کے نمایندوں نے شرکت کی۔
اس حوالے سے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پروگرام کو نوجوانوں میں معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
کورس میں 10 خواتین اور 10 نوجوانوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ جنہیں دو ماہ میں ہوٹل منیجمنٹ اور کوکنگ کی تربیت فراہم کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی جیمز کٹنگ پالیشنگ ، سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت کے تحت بے شمار نوجواں اپنا روزگار حاصل کر چکے ہیںفیصل دلشاد سچ نیوز شگر