شگر میں انٹرنیشنل سنو لیپرڈ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پہاڑوں کا باسی سنو لیپرڈ دنیا کی نایاب جانوروں میں شمار ہوتا ہے یہ پہاڑی جانور دنیا کے بارہ ممالک میں پائے جاتے ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے گلگت بلتستان کے علاقے شگر باشہ کے پہاڑوں پر سنولیپرڈ پائے جاتے ہیں ہر سال سنگلاخ پہاڑوں کے درمیان واقع وادی باشہ میں برفانی چیتے کا عالمی دن منایا جاتا…
گلگت بلتستان کے ضلع شگر کے بالائی علاقے باشہ میں انٹرنیشنل سنو لیپرڈ ڈے کی مناسبت سے ایک روزہ خوبصورت ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ایونٹ میں سنولیپرڈ کے ڈرائینگ اور مقامی ثقافتی چیزوں کے سٹال سجائے گئے۔ اس سال بھی انٹرنیشنل سنولیپرڈ ڈے کے مناسبت سے ایک روزہ خوبصورت ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ایونٹ میں مختلف سکولوں کے طلبا نے مقامی ثقافتی چیزوں کے سٹال سجا کر لوگوں کو حیران کر دیا جس میں ثقافتی لباس ،کھانے کی چیزیں ،برتن شامل تھے جبکہ سینکڑوں قسم کا جڑی بوٹیاں بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔
اس حوالے سے طلبا اور اساتذہ کا کہنا تھا سٹال لگانے کا مقصد آنے والے نسلوں میں ثقافت کو تحفظ کرنے کی شعور پیدا کرنا ہے، ڈرائینگ مقابلے میں طلبا نے خوب مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنولیپرڈ کا ماڈل بنا کر عوام کو اس نایاب جانور کی تحفظ کے حوالے سے شعور دیا، اس موقع پر طلبا کا کہنا تھا ہمیں ملکر سنولیپرڈ کی تحفظ کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہیں

رنگارنگ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر زوالفقاف علی، منیجنگ ڈائریکٹر اقرا فنڈ غلام محمد اور جی ایم BWCDO ڈاکٹر زمان نے بہترین سٹال سجانے والے طلبا ڈرائینگ اور تقرری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسم کیے گئے۔