قوم فراخ دلی سے سیلاب متاثرین کی مدد کرے: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ فراخ دلی سے سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔
انہوں نے یہ بات آج خیبرپختونخوا میں نوشہرہ کے دورے کے موقع پر کہی۔صدر نے صوبائی حکومت سے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی گھروں کی تعمیر نو کا عمل تیز کیا جائے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد کی فراہمی پر مسلح افواج، سول اداروں اور فلاحی تنظیموں کے کردار کو سراہا۔
دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے صدر کو سیلاب کی صورتحال کیبارے میں بریفنگ دی او ر انہیں بتایا کہ نوشہرہ میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے تقریبا ایک سو امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ صدر کو بتایا گیا کہ سیلاب کی بروقت اطلاع کے باعث آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔