فلاحی ادارے کے زیراہتمام سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم

مشہور برطانوی ادارہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) میرپور آزادکشمیر نے اپنے پروجیکٹ ایمرجنسی فلڈ ریلیف 2022 کے تحت سیلاب زدگان کیلئے راشن کی تقسیم کا آغاز کردیا۔
اسی سلسلہ میں گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں شیر قلعہ میں 400 متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا. تقریب میں کورٹ کے بانی چیئرمین چوہدری محمد اختر (تمغہ امتیاز) نے خصوصی شرکت کی. اس موقع پر کورٹ کے ممبران نے پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں اور مقامی عمائدین نے شرکت کی اور کورٹ کی خدمات کو سراہا اور چیرمین کورٹ کا شکریہ ادا کیا.