ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ پر کرپشن کے الزامات ثابت

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسما منصور پر کرپشن کے الزامات ثابت ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوالالمپور ہائی کورٹ نے ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسما منصور کو رشوت ستانی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔
ملائیشیا کی سابق خاتونِ اوّل کو رشوت ستانی کے 3 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔
ان پر شمسی توانائی کے منصوبے میں 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رشوت لینے کے الزامات ہیں۔
سابق خاتون اوّل روسما منصور اپنے شوہر کے دورِ اقتدار میں اپنے شاہانہ طرزِ زندگی سے مشہور ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق بھی کرپشن کے الزامات پر جیل میں 12 سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔