سیلاب متاثرین نے آغا سراج درانی کو خالی ہاتھ آنے پر واپس بھیج دیا

سندھ کے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کو سیلاب متاثرین نے خالی ہاتھ آنے پر واپیس بھیج دیا۔
سندھ کے ضلع شکار پور کے دورے کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد نے آغا سراج درانی سے سوال کیا کہ آپ نے ہمیں ٹینٹس بھی نہیں دیے، ہماری خواتین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری۔
سراج درانی کی جانب کسی قسم کا جواب نہ آنے پر متاثرین نے خالی ہاتھ آئے سندھ کے قائم مقام گورنر کو وایس بھیج دیا اور چور چور کے نعرے لگائے۔
اس سے قبل قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا تھا کہ بارشوں سے تباہی گناہوں کی سزا ہے، یہ سب اللہ سائیں کی طرف سے ہورہا ہے، انشاء اللہ اگر آپ سدھرو گے تو ہر چیز سدھر جائیگی، یہ سب چیزیں اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں۔
پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنماء منظور وسان نے سیلاب میں ڈوبے سندھ کو اٹلی کے شہر وینس سے تشبیہ دی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔