خانیوال میں فائرنگ، سی ٹی ڈی کا ڈائریکٹر اور انسپکٹر شہید

خانیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران شہید ہوگئے۔ دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس شہزادسلطان کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دو افسران شہید ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے انسپکٹر ناصر عباس بھی شہید ہوئے، دونوں افسران ایک ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے جب دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنایا۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس شہزادسلطان کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے، موٹر سائیکل سوار دہشتگرد نے ہوٹل کی پارکنگ میں فائرنگ کی، ایک انسپکٹر نےبھاگ کر جان بچائی۔