حکومت کو توہین عدالت کیس سے کچھ نہیں ملے گا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے۔کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ وقت دُور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر آ سکتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ان کی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یا چولہے میں سےایک ہی چل سکتا ہے۔اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہےاورلوگ سڑکوں پر آسکتےہیں۔پٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔وہ وقت دورنہیں جب کارخانے اوردکانیں بند ہوں گی اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3روپےاوربڑھ گیاہے۔دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔

 
حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے،کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔میں انکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یا چوہلے میں سےایک ہی چل سکتا ہے۔اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 3, 2022