کراچی: سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

کراچی میں سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے پسند کی شادی کے لیے آنے والا جوڑا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ لڑکی کے باپ نے کی، واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
ایس ایس پی شبیرسیٹھارکے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔