سندھ حکومت کا کراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس چلانے کا اعلان

سندھ حکومت خصوصی طور پر خواتین کیلئے کراچی میں یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کر رہی ہے جس میں مرد مسافروں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق  خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس پہلے مرحلے میں کراچی کے دو روٹس پر چلائی جا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر ایک روٹ ماڈل کالونی سے براستہ شاہراہ فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ سے میری ویدر ٹاور تک چلائی جا رہی ہے جبکہ دوسرا روٹ میری ویدر ٹاور سے صدر کے راستے ضلع سینٹرل تک جائے گا جو بعد میں چلایا جائے گا۔
پنک بس سروس کیلئے ابتدائی مرحلے میں 8 بسیں حاصل کی گئی ہیں۔ پہلا روٹ کامیاب ہونے کی صورت میں دوسرے روٹ کے لئے بسیں تیار کی جائیں گیں۔
پنک بس سروس کا کرایہ 50 روہے ہوگا۔ پنک بس سروس کا آغاز یکم فروری سےکیاجائےگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پنک بس سروس کے لیے بسوں کی خریداری کرلی ہے۔ یہ بس کراچی پہنچ چکی ہیں اور سروس فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Transport department government of Sindh is going to start Pakistan’s First bus service only for the women and girls exclusively. Inshallah Pink buses will start their operation from 1st February in #Karachi. Peoples Bus Service, At Your Service. pic.twitter.com/6T1rQUK3qm
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) January 26, 2023