آسیب زدہ سائے ملک میں چھا جانے کا خطرہ ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آسیب زدہ سائے ملک میں چھا جانے کا خطرہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ مہنگائی 50 فیصد بڑھ گئی اورڈالر بھی 275 روپے کا ہوگیا، PDM میں پھوٹ پڑگئی ہے فضل الرحمان کافرنٹ مین KPK کا گورنر KPK کی سیاست کے لیے صدر کے پاس کیا پیغام لایا وه جلد ٹوئٹ کروں گا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ یہ 3 ججوں کا نہیں ساری سپریم کورٹ اور پاکستان کی عزت وقارکا مسئلہ ہے جسے سارے جمہوریت دشمن ڈاکو داؤ پرلگانا چاہتے ہیں۔ جن 2 قابل احترام ججوں نے کیس سناہی نہیں اُنک وفیصلےمیں کیسے دکھیلا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس پر سب جج متفق ہیں کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے اورالیکشن کمیشن اس کو یقینی بنائے گا نگران حکومت 90 دن کے لیے ہے۔

مہنگائی50فیصدبڑھ گئی اورڈالربھی275روپےکاہوگیاجمعےکو3بجےلال حویلی پریس کانفرنس کروں گاآسیب زدہ سائےملک میں چھاجانےکاخطرہ ہےPDMمیں پھوٹ پڑگئی ہےفضل الرحمان کافرنٹ مینKPKکاگورنرKPK کی سیاست کےلیےصدرکے پاس کیاپیغام لایاوه جلدٹوئٹ کروں گااہم خبرکےلیےعوام میرےٹوئٹرکو30اپریل تک فالوکریں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 2, 2023