معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گوگل پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے اور مختلف پروجیکٹس بشمول اساتذہ کے لیے ورکشاپس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوجوانوں کی ٹریننگ اور 1 پبلک گوگل ریفرنس اسکول کے قیام کے لیے تیار ہے۔ کپمنی کی ٹیم گوگل فار ایجوکیشن نے اپنے مقامی پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ حال ہی میں پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کرنے کے لیے وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکریٹری کے ساتھ ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں جو 50 اسمارٹ اسکول قائم کیے جائیں گے وہ 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں پریکٹس سیٹس اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے اے آئی کے ذریعے چلنے والا ڈیجیٹل ٹولز کا ایک مجموعہ شامل ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015