لاہور پولیس نے شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔
تحریک انصاف آج اپنی انتخابی مہم لاہور میں ریلی کے ذریعے کررہی ہے جس کی قیادت عمران خان کو کرنا تھی۔
ریلی سے پہلے ہی پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی۔
دوسری جانب کینال روڈ سے مال انڈرپاس کی طرف جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے۔
مال روڈ پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرکے پولیس کی گاڑیوں میں ڈال دیا گیا ہے۔
دوسری جانب عمران خان نے موجودہ صورت حال پر اپنے قانونی مشیروں اور پارٹی رہنماؤن سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔






