طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کا سفر مفت

پنجاب کی نگراں صوبائی حکومت نے یونیفارم میں طلبا و طالبات کیلیے میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کا سفر مفت کردیا گیا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا9واں اجلاس ہوا۔ جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس پر سفر کرنے والے طلبا کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
نگراں صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ یونیفارم میں طلبا و طالبات کو اورنج لائن میٹروٹرین اور میٹروبس پرمفت سفرکی سہولت ہوگی۔
اجلاس کے دوران محسن نقوی نے سرکاری دفاتر میں بجلی کےاستعمال شدہ یونٹس میں کمی لانےکی ہدایت کی۔
اس موقع پر پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ 2020 کے تحت 7 نیشنل پارکس کی توثیق کی گئی۔