الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابی تنازعات سے متعلق درخواستوں پرفیصلہ سناتے ہوئے اعتراضات مسترد کردیے۔ فیصلے کے مطابق جی بی اے-18 دیامر 4 پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان کی جیت برقرار رہی جب کہ جی بی اے-14 استور II میں بھی اعتراض مسترد کیا گیا اور (ن) لیگ کے رانا محمد فاروق… چیف الیکشن کمشنر گلگت راجہ شہباز کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق جی بی اے17 دیامر3 پر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی اور اس نشست پرپیپلز پارٹی کے محمد نسیم کی جیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جی بی اے-18 دیامر 4 پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان کی جیت برقرار رہی جب کہ جی بی اے-14 استور II میں بھی اعتراض مسترد کیا گیا اور (ن) لیگ کے رانا محمد فاروق کی کامیابی برقرار رکھی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے-20 غذر II پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد (ن) لیگ کے عبدالجہان کی کامیابی برقرار رہی جب کہ جی بی اے-19 غذر I میں بھی اعتراض مسترد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سید جلال شاہ کی جیت برقرار رکھی گئی۔ اس کے علاوہ جی بی اے-15 دیامر I میں اعتراض مسترد ہونے کے بعد آزاد امیدوار دلپذیر کی کامیابی برقرار رہی جب کہ جی بی اے-5 نگر I میں بھی اعتراض مسترد کردیا گیا اور پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد کی جیت برقرار رکھی گئی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق جی بی اے-16 دیامر II میں آزاد امیدوار امام مالک کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی گئی تاہم پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔






