پاکپتن میں مہنگائی سے تنگ پانچ بچوں کی ماں بجلی کے پول پر چڑھ گئی

پنجاب کے شہر پاکپتن میں مہنگائی سے تنگ پانچ بچوں کی ماں بجلی کے پول پر چڑھ گئی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق پاکپتن میں مہنگائی کی ستائی پانچ بچوں کی ماں بجلی کے پول پر چڑھ گئی، پولیس کی منت سماجت کے بعد خاتون بجلی کے پول سے نیچے اتری۔
خاتون کا کہنا تھا کہ بچے گھر میں کئی روز سے بھوکے ہیں کھانے کو کچھ نہیں ہے۔
خاتون نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچی ہے۔
پیٹرولنگ پولیس نے خاتون کی منت سماجت کی جس کے بعد خاتون نیچے اتری تو انہیں پولیس پیٹرولنگ چوکی پر ساتھ لے گئی۔