پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری

پنجاب حکومت نے امن و امان کے قیام کے لیے فوج کی خدمات حاصل کرلیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فوج کی خدمات طلب کی گئی تھیں جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے فوج کی خدمات کی منظوری دے دی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ہیں، فوج امن و امان قائم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
آرٹیکل 245 کے زیر تحت 10 کمپنیوں کی خدمات پنجاپ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
وفاقی وزارتِ داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔