لاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق مشاورت ہوئی۔ علیم خان نے جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، ظہرانے میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی موجودہ اور سابقہ شخصیات نے شرکت کی، ظہرانہ علیم خان کی رہائش گاہ پر دیا گیا۔ ظہرانے میں وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق جہانگیر ترین کی علیم خان سے مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے تجویز دی کہ ہمیں کوئی پریشر گروپ بنانے کے بجائے نئی سیاسی پارٹی بنانی چاہیے، نئی سیاسی پارٹی بنانے سے عوام کے حقوق کا بہتر تحفظ کر سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر عون چوہدری نے بھی نئی جماعت بنانے پر اصرار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ مزید رہنما پی ٹی آئی چھوڑنا چاہ رہے ہیں، انہیں ایک نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے تین روز میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا جائےگا، اگلے 72 گھنٹوں میں جہانگیر ترین اہم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے، جہانگیر ترین کے ہمراہ پی ٹی آئی سے لاتعلقی کرنے والے سیاستدان بھی موجود ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ جہانگیر ترین جلد ہی الیکشن کمیشن میں نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست دیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- دوسرا ٹی20؛ ویسٹ انڈیز کی پاکستان ویمنز ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست
- شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- پاک ایران دو طرفہ تعلقات میں ایک اور اہم پیشرفت
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015