ایران، افغانستان اور روس تجارت کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آگئ

پاکستان، ایران، روس تجارت کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی۔ وزارت تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ رولز جاری کردئیے۔ پاکستان اب افغانستان ایران روس کو بارٹر ٹریڈ کے ذریعے اشیاء برآمد کرسکے گا۔ وزارت تجارت کے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق پاکستان بارٹر سسٹم کے تحت ایران اور روس سے خام تیل،ایل این جی ،ایل پی جی درآمد کرسکے گا۔ پاکستان ان ممالک کو گوشت، پھل سبزیاں چاول برآمد کرسکے گا۔ پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات، پرفیومز، کاسمیٹکس، آلات جراحی کٹلری اور کھیلوں کا سامان بھی برآمد کرسکے گا۔ بارٹر سسٹم کے تحت افغانستان سے بھی پھل، میوہ جات، سبزیاں، دالیں، منرلز، میٹلز اور کوئلہ درآمد کیا جاسکے گا۔ پاکستان ایران سے خام تیل، ایل این جی ایل پی جی منگوا سکے گا۔ ایران سے کیمکلز پراڈکٹس، کھادیں، پھل، سبزیاں، مصالحے بھی درآمد کئے جاسکیں گے۔ پاکستان روس سے بھی خام تیل، ایل این جی ایل پی جی درآمد کرسکےگا۔ روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم، دالیں، صنعتی مشینری بھی درآمد کی جاسکے گی۔