آبنائے تائیوان میں چینی اورامریکی جنگی بحری جہاز آمنے سامنے آگئے

آبنائے تائیوان میں چینی جنگی بحری جہازکا امریکی ڈسٹرائرسے آمنا سامنا ہوگیا۔ امریکا نے واقعے کوغیرذمہ درانہ قراردیا ہے جبکہ چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ امریکا اورکینیڈا کی بحریہ کی آبنائے تائیوان میں مشترکہ مشق جاری تھی کہ چینی جنگی بحری جہاز نے امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرچنگ ہون کا راستہ روکا اوراسے اپنی رفتارکم کرنے پرمجبورکردیا۔ کینیڈین نیوی کمانڈرکا کہنا ہے کہ دونوں جنگی بحری جہازصرف ڈیڑھ سوگزکی دوری پرتھے اورٹکراسکتے تھے۔ امریکا نے واقعے کوغیرذمہ درانہ قراردیا ہے جبکہ چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی چینی فوج نے بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہونے والے امریکی جنگی جہاز کو وارننگ دے کر بھگانے کا دعویٰ کیا تھا۔