پاکستان اورعراق کے درمیان باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو

وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عراق کا دورہ کر کے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی بہت بڑی تعداد ہر سال عراق آتی ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے عراقی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عراق نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی بہت بڑی تعداد ہر سال عراق آتی ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون مزید فروغ پائے گا۔ FM @BBhuttoZardari met with Iraqi FM @Fuad_Husseein. During delegation level talks, the two FMs agreed to further strengthen bilateral relations in various fields of cooperation. Both countries enjoy close and cordial relations.#PakFMinIraq????? pic.twitter.com/vxHxSDRw06 — Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) June 5, 2023 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو تین روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے بلاول بھٹو کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات اس سے قبل وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے سفارتی تعلقات سمیت تعاون کی مختلف جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔