وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ کو چیک اپ کے لیے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا کیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کا بلڈ پریشر ہائی ہوا جس کی وجہ سے انھیں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا۔ مکمل چیک اپ کے بعد رانا ثناءاللہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ مکمل فٹ ہیں اور چیک اپ کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت