آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ کے آخری دن آسٹریلوی بلے بازوں نے انگلینڈ کی نپی تلی باولنگ کا دلیری سے سامنا کیا۔ آسٹریلیا نے 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پیٹ کمنز اور نیتھن لائنزنے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔






