روسی صدر کی قرآن مجید کو سینے سے لگانے والی ویڈیو وائرل

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے داغستان میں مسجد کے دورے کے دوران تحفے میں دیے گئے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روسی صدر نے روس کی سب سے قدیمی مسجد کا دورہ کیا۔ صدر پیوٹن نے یہ دورہ سویڈن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے اگلے دن کیا۔ اس موقع پر انہوں نے داغستان کے مسلمان نمائندوں سے ملاقات کی۔ روسی صدر کا اس دورے کے دوران کہنا تھا کہ ‘روس میں قرآن مجید کی بے حرمتی جرم ہے۔ بعض ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم کے طور پر نہیں دیکھا جاتا لیکن روس میں ایسا ہرگز نہیں۔ ہمارے ملک میں آئین کے مطابق یہ جرم ہے۔’ “The Quran is sacred for Muslims and should be sacred for others.”Russia’s President Vladimir Putin was gifted a copy of the Quran during his visit to the Juma Mosque of Derbent in Dagestan, known as the oldest mosque in Russia, on the first day of Eid al Adha pic.twitter.com/ZrwjCSxgbU — TRT World (@trtworld) June 29, 2023 انہوں نے تحفہ دینے پر مسلمان نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ ان اصولوں کی پابندی کریں گے۔ قرآن مجید مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور دوسروں کیلئے بھی مقدس ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سویڈن میں پولیس نے شہری کو عید کے دن مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی تھی۔ مظاہرے کے بعد اس نے قرآن مجید کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔