برطانیہ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔ برمنگھم بیئرز نے ٹاس جیت کر ناٹنگھم شائر کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے ٹام مورس کے 42 گیندوں پر 73 رنز اور لنڈن جمیز کے 37 رنز کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں برمنگھم بیئرز کو پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے پہلے خطرناک اوور کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے صرف 7 رنز دے کر 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں، پہلے ایلکس ڈیویس کو ایل بی ڈبلیو، پھر سی جی بینجمن کو بولڈ کر دیا، اس کے بعد اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر ڈی آر موسلے اور ای جی برنارڈ کو آؤٹ کر دیا۔ Shaheen Afridi, you cannot do that!! ? https://t.co/ehXxmtz6rX pic.twitter.com/wvibWa17zA — Vitality Blast (@VitalityBlast) June 30, 2023 تاہم وہ اس شاندار کارکردگی کے باوجود اپنی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے، راب یِٹس کے شاندار 65 اور جیکب، لنٹوٹ کے 27 رنز کی بدولت برمنگھم بیئرز نے مقررہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر کے ناٹنگھم شائر کو شکست دے دی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015