فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 316 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1967 ڈالر فی اونس ہے۔