خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نویں اور دسویں محرم الحرام پر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق 9 محرم کو صدر، اندرون شہر، پشتخرہ، نوتھیہ، حسن گھڑی، تہکال اور پچگی روڈ پر موبائل سروس بند ہوگی جب کہ یوم عاشورکو اندرون شہر پشاور اور وڈپگہ میں رات 9 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق مردان شہر میں یوم عاشورہ کو صبح 8 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی، نوشہرہ کینٹ میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو سگنلز بند رہیں گے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں امام بارگاہوں کے آس پاس سروس معطل رہے گی جب کہ کوہاٹ شہر، ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں شہر اور لکی مروت میں بھی موبائل سروس معطل رہے گی جب کہ ڈی آئی خان اور ٹانک کے حساس علاقوں میں بھی موبائل سگنلز معطل رہیں گے، لینڈ لائن وائی فائی پر انٹرنیٹ سروس بحال رہےگی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام پر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بجلی کا مسئلہ 15 دن میں حل نہ ہوا تو خیبرپختونخوا میں واپڈا کے دفاتر پر قبضہ کرلیں گے: علی امین گنڈاپور
- اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
- کس کی آمدنی زیادہ ہے؟ میسی یا رونالڈو؟
- سفر کے دوران متلی یا سر چکرانے کا سامنا ہے تو اب آئی فون اس کا علاج کرے گا
- آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015