بارود سے بھرے یوکرین کے سمندری ڈرون نے روس کو کریمیا سے ملانے والے پل کے قریب رات کے اوقات میں ایک روسی ایندھن کے ٹینکر کو نشانہ بنایا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ اس طرح کا دوسرا حملہ ہے۔ کریمیا میں روس کی جانب سے تعینات کردہ حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا لیکن کریمین برج اور فیری ٹرانسپورٹ کئی گھنٹوں تک معطل رہی، کریمیا کو روس نے 2014 میں یوکرین سے چھین لیا تھا۔ یوکرین کے انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ 450 کلو گرام دھماکا خیز مواد کے ساتھ ڈرون نے ایس آئی جی جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ یوکرین کی سمندری حدود سے روسی فوج کے لیے ایندھن لے جا رہا تھا۔ ذرائع نے یوکرینی بحریہ اور سیکیورٹی سروس کے مشترکہ آپریشن کے بارے میں بتایا کہ نشانہ بنائے گئے ٹینکر میں ایندھن بھرا ہوا تھا، اس لیے شعلے کافی دور سے دیکھے گئے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ فروری 2022 کے حملے کے بعد روس کے اندر یا یوکرین میں روس کے زیر کنٹرول علاقے میں روسی فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا جوابی کارروائی کے لیے اہم ہے۔ اس حملے سے صرف ایک روز پہلے روس کے بحریہ کے اڈے پر ڈرون حملے میں ایک جنگی جہاز کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد یوکرین کی سرکاری ایجنسی نے خبر دار کیا تھا کہ 6روسی بندرگاہیں جنگی خطرے کے علاقے میں ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ماسکو کی اس معاہدے سے دستبرداری کے بعد دونوں اطراف سے سمندری حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے دوران یوکرین کو شپنگ مرکز کے ذریعے اناج کی برآمدات کی اجازت دی گئی تھی۔ بحیرہ اسود کی بندرگاہ نووروسیسک میں اس پائپ لائن کا اختتام ہوتا ہے جو روس کے راستے قازق تیل کی زیادہ تر برآمدات کرتی ہے۔ روسی حکام نے اتوار کو کریمیا کے بارے میں کہا تھا کہ کریمیا میں یوکرین کے 25 ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حکومت کا عید الاضحیٰ پر 7 چھٹیوں کا اعلان
- میرپور ٹیسٹ: کپتان نجم الحسن کی سنچری، بنگلادیش کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز
- اسرائیل کی کارستانی ہے جو ایک بار پھر امریکی صدر کو ایک نئی دلدل میں دھکیل رہی ہے: عباس عراقچی
- امریکا کی سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد روس نے مسترد کردی
- پاکستان میں آئی فون صارفین کے لئے اہم خبر آگئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






