Pitbull

میکسیکو میں معروف نوحہ خواں و طرز نگار استاد کاظم رضا نجفی پر حملہ

میکسیکو(مائی نیوز پاکستان) پاکستانی مشن میکسیکو سٹی میں جشن آزادی کی تقریب سے واپسی پر شاعر اہلبیت علیہ السّلام و نوحہ خواں و طرز نگار استاد کاظم رضا نجفی پر خطرناک کتے پٹ بل نے حملہ کر دیا۔ اس خطرناک نسل کے کتے کے حملے سے کاظم رضا نجفی شدید زخمی ہوئے مگر فوری طور پر ایمرجنسی 911 کال کے ذریعے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال میں ویکسینیشن اور آپریشن کر کے کتے کے کاٹنے کے اثرات کو ختم کردیا گیا۔ مائی نیوز پاکستان سے بات کرتے ہوئے استاد کاظم رضا نجفی نے اپنے چاہنے والوں اور شاگردوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے اپنے خیریت بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بحق محمد و آل محمد ص بہت بڑا کرم کیا ہے جو ایک خطرناک حملے سے بچ نکلے اور ان کی جان کو اب کوئی خطرہ نہیں جو کسی معجزے سے کم نہیں ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں