وزیراعظم کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانیکا اعلان

اسکاٹ لینڈکے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کیلئے اعتمادکا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت موجود ہے۔ برطانوی میڈیا کابتانا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونےکی صورت میں پریزائیڈنگ افسر ووٹ کاسٹ کرےگا، روایتی طور پر پریذائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے، انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے نوجوان اور پہلے ایشیائی مسلم فرسٹ منسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔