آڑو گرمی کا پھل ہے اور کہا جاتا ہے کہ اسے کئی ہزار سالوں پہلے چین میں کاشت کیا گیا تھا جس کے بعد یہ ایشیا اور پھر دیگر علاقوں تک پھیل گیا، آڑو کو آلو بخارے، چیری اور بادام سے منسلک کیا جاتا ہے کیونکہ یہ تمام اپنے اندر ٹھوس بیج رکھتے ہیں۔ آڑو کا استعمال آپ کی صحت کے لئے کس قدر مفید ہے اور اس کے کیا کیا فوائد ہیں ہم آپ کو آج یہ بتانے والے ہیں تاکہ آپ بھی کر سکیں اپنی صحت میں اضافہ اور اُٹھا سکیں اس کھٹے میٹھے پھل کا بھرپور فائدہ۔ آڑو کے حیرت انگیز فوائد• صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرپورآڑو میں 58 کیلوریز، ایک گروم پروٹین، ایک گرام سے کم چکنائی، 14 گرام کاربوہائیڈریٹس، 2 گرام فائبر، وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم، وٹامن ای، وٹامن کے، کاپر، مینگنیز، میگنیشم، فاسفورس، آئرن اور کچھ بی وٹامنز کی کچھ مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس پھل میں اہم اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جو عمر میں اضافے اور کئی قسم کے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ • نظامِ ہاضمہ بہتر بنائےآڑو میں کھٹاس پائی جاتی ہے اور اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے کے لئے بہترین ہے ایک درمیانے سائز کے آڑو میں تقریبا دو گرام فائبر موجود ہوتا ہے، آڑو میں موجود فائبر قبض سے بچاتا ہے۔ • دل کی صحت کے لئے فائدے مندآڑو کھانے سے دل کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ امراض قلب جیسے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول سے محفوظ رہتے ہیں جدید تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آڑو میں موجود مرکبات بائل ایسڈز کو جکڑ کر بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے میں مدد کرتے ہیں۔ • جِلد کے لئے مفیدآڑو کے استعمال سے جِلد میں نمی پیدا ہوتی ہے اور اس کا استعمال جلد میں نمی کو برقرار رکھتا ہے جس سے آپ کی جلد ترو تازہ اور بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔ • کینسر کے خلاف مفیدآڑو میں ایسے مفید غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو مختلف اقسام کے کینسر سے کئی حد تک تحفظ فراہم کرسکتے ہیں آڑو میں 2 ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کینسر کش خصوصیات رکھتے ہیں آڑو میں ایسے ینٹی آکسائیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو کینسر زدہ خلیات کی نشوونما اور اس کے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکتے ہیں۔ • الرجی سے نجاتآڑو کا استعمال الرجی سے نجات کے لئے بھی مفید ہے جب کسی شخص کو الرجی ہوتی ہے تو اس کے جسم میں ایک ایسا کیمیکل خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے اُسے کھانسی، خارش، چھینکیں لگتی ہیں اور آڑو کھانے سے جسم سے یہ کیمیکل زائل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے الرجی کی علامات میں کمی آ جاتی ہے۔ • بلڈ شوگر اور مدافعتی نظامآڑو کا استعمال بلڈ شوگر میں کمی کے لئے مفید ہے آڑو میں موجود مرکبات بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکتے ہیں جبکہ آڑو میں ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں ساتھ ہی آڑو کے استعمال کا ایک حیرت انگیز فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں پیشاب کے ذریعے نکوٹین کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے: مریم نواز
- وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات
- عطا تارڑ کی علی امین گنڈا پور سے متعلق بڑی پیشگوئی
- دبئی آنے جانے والے مسافر یہ بات جان لیں
- غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015