سیلاب کی بےرحم موجوں کی نظر ہونے والے ایک اور شخص کی لاش چارسدہ کے مقام پر برآمد کرلی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے دانیال کا تعلق مردان سے تھا، ریکوری کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد بارہ ہوگئی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔






