دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے مشترکہ آپریشن میں شریک ہیں، آپریشن کے دوران کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے گا،دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی مائننگ مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے۔ تمام ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، دریا کے اطراف بیریئرز کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ دریائے سوات کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔