خیبر پختونخوا کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا، تربیلا ڈیم سمیت مختلف دریاؤں میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ فلڈ سیل پشاور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ اڑسٹھ ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ اکیاون ہزار ایک سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ دو لاکھ چھ ہزار سات سوکیوسک ہے۔ دریائے ادیزئی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ انتالیس ہزار آٹھ سو کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔ دریائے کابل میں صورتحال قدرے بہتر ہے، نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ اکیاون ہزار سو کیوسک جبکہ ورسک پر چھتیس ہزار پانچ سو بائیس کیوسک ہے، جو معمول کے مطابق ہے۔ ادھر دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نو ہزار سات سو پچاسی کیوسک اور خوازہ خیلہ میں چھ ہزار سات سو اڑتیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔






