سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کیا ہے۔ تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا اور سوشل میڈیا پر تعریفی تبصرے سامنے آئے، تاہم کچھ صارفین نے اس دعوے پر شبہ کا اظہار بھی کیا۔ اب خود اعظم خان نے حقیقت واضح کرتے ہوئے افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، “کام جاری ہے، لیکن یہ تصویر 2020 کی ہے۔






