پاکستانی اسکواش پلیئر کو نازیبا اشارہ مہنگا پڑ گیا، چھ ماہ کی پابندی عائد

پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں میچ ہارنے کے بعد غیر مناسب رویہ اپنانا مہنگا پڑ گیا۔ راؤنڈ آف 16 میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی سے شکست کے بعد مہوش نے نہ صرف نازیبا اشارہ کیا بلکہ حریف سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا۔ پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی کو نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا اور ایشین اسکواش فیڈریشن نے مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی لگا دی۔