پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ۔ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع اسلام آباد ملک عامر کے مطابق کنونشن کا نوٹیفیکیشن جاری ہو جکا ہے،جلسہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔اجتماع پرامن ہوگا، تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ قیادت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی گئی کہ جلسے میں انتظامیہ سے مکمل تعاون ، عوامی تحفظ اور قوانین کا خیال رکھا جائے گا اجازت نامہ جلد جاری کیا جائے۔ جلسے کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں۔






